PSL:ٹی ٹونٹی کپتان سلمان آغا2 پلیئر ز سے متاثر

Apr 20, 2025 | 10:31:AM

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈیم میں شامل پاکستان ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پاکستان سپرلیگ 10 میں حسن علی اور صاحبزادہ  فرحان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہےکہ دونوں پلیئرز کو مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

 خصوصی انٹرویو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ان کی کوشش اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے پرفارم کرنے اور  اپنی ٹیم کو جتوانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہوگی کہ وہ ان کھلاڑیوں پر نظر رکھیں جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کے لیےکارآمد ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عاقب جاوید فارغ، قومی ہیڈ کوچ کی تلاش شروع

سلمان علی آغا نے کہا کہ جن پلیئرز کو آگے پاکستان سے کھیلنا ہے یا جن کو مجھے لیڈ کرنا ہے وہ ان کی فارم اور فٹنس پر نظر رکھیں گے۔

انہوں نے براہ راست کسی نوجوان پلیئر کا نام تو نہیں لیا لیکن حسن علی اور صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کردیا کہ ان کی نظریں ان دونوں پلیئرز کی ٹیم میں واپسی پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں