ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Apr 20, 2025 | 11:33:AM
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں شہری امتیاز احمد خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے مدعی سے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار روپے بطور امانت وصول کیے، تاہم واپسی کے وقت نہ صرف انکار کیا بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 (امانت میں خیانت) کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلمی صنعت کی بحالی:وزیراعلیٰ مریم نوازنے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

واضح رہے کہ کاشف ضمیر اس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں،چندروز قبل ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھرا تھال تھما کر مذاق اڑا رہا تھا،اس واقعے پر اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیاگیاتھا۔