بالی ووڈاداکارہ وانی کپورنے فوادخان کوپسندیدہ اداکار قرار دیدیا

Apr 20, 2025 | 13:12:PM
بالی ووڈاداکارہ وانی کپورنے فوادخان کوپسندیدہ اداکار قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ وانی کپورنے پاکستانی سپرسٹارفوادخان کوانتہائی پرکشش اداکارقراردے دیا۔

فواد خان جلد رومانٹک بھارتی فلم"عبیر گلال" میں وانی کپورکے بالمقابل مرکزی کردارمیں جلوہ کر ہورہے ہیں,فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے  فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔

وانی کپور کامزید کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ نے فوادخان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا،وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں:فلمی صنعت کی بحالی:وزیراعلیٰ مریم نوازنے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

دوسری جانب،اس فلم کا نیا گانا"’انگریجی رنگ رسیا" حال ہی میں ریلیز کیا گیاہے جو چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے،اس سے قبل فلم کا پہلا گانا "خدایا عشق‘" بھی مداحوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔

فلم کا ٹیزر اپریل کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا جبکہ مکمل فلم 9 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔