"امریکہ میں کوئی بادشاہ نہیں" ٹرمپ کیخلاف اس کے اپنے ہی ملک میں ریلیاں اور مظاہرے

Apr 20, 2025 | 14:20:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین بڑی جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

 نیویارک، فلوریڈا سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:وینزویلا کے تارکین کی امریکہ بدری عارضی بند

نیو یارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، جنہوں نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس پر ’امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ اور ’ظلم کے خلاف مزاحمت‘ جیسے نعرے درج تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے

 50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے۔