آبادی میں مسلسل کمی،جاپان میں معمر افراد کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) جاپان کی آبادی میں مسلسل کمی کے باعث معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
جاپانی وزارتِ داخلی امور کے ایک حالیہ تخمینے کے مطابق جاپان کو ایک بار پھر گرتی ہوئی آبادی، بڑھتی ہوئی عمر رسیدگی اور کم شرح پیدائش جیسے سنگین چیلنجز کا سامناہے۔
وزارت داخلی امور کے مطابق غیر ملکیوں سمیت جاپان کی مجموعی آبادی 123.8 ملین رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد کم ہے۔
سب سے نمایاں کمی جاپانی شہریوں کی تعداد میں ہوئی ہے جو 120.3 ملین ریکارڈ کی گئی، اور اس میں 0.74 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو اب تک کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکیوں کی تعداد 3.5 ملین تک پہنچ گئی ہے جو جاپان میں غیر ملکی آبادی کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔
آبادی میں عمر کے لحاظ سے تقسیم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ملک کی مجموعی آبادی کا 29.3 فیصد ہیں جوایک ریکارڈ بلند شرح ہے،75 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا تناسب 16.8 فیصد ہو گیا ہے، جو ایک اور نیا ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک کے لیے بڑاخطرہ کیا؟مارک زکربرگ نےتسلیم کرلیا
رپورٹ کے مطابق 15 سال یا اس سے کم عمر افراد کی تعداد 13.8 ملین ہے، جو آبادی کا 11.2 فیصد ہیں اور یہ شرح تاریخی طور پر سب سے کم ہے۔ 15 سے 64 سال کے درمیان افراد، جو کام کرنے کی عمر کے سمجھے جاتے ہیں، مجموعی آبادی کا 59.6 فیصد ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپان کو مستقبل میں شدید لیبر شارٹیج، معاشی دباؤ اور سماجی خدمات کے نظام پر بڑھتے ہوئے بوجھ کا سامنا ہوگا۔