(24نیوز)اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کے ساتھ ژالہ باری شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید ژالہ باری کی پیشگوئی کردی،ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری شرع ہوگئی، درجہ حرارت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں بھی مزید ژالہ باری کا امکان ہے، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔