پی آئی اے کی لاہور سے باکو کےلئے پروازوں کا آغاز

Apr 20, 2025 | 16:21:PM
پی آئی اے کی لاہور سے باکو کےلئے پروازوں کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے ون فائیو نائن لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی آئی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی مگر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں: وفاقی وزیر داخلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہاہے اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، پروازوں سے پاکستان آذربائیجان کے تعلقات مستحکم ہوںگے۔