گندم خریداری کے الیکٹرانک وئیر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری

Apr 20, 2025 | 18:21:PM
گندم خریداری کے الیکٹرانک وئیر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری کے الیکٹرانک وئیر ہاؤس ریسیٹ نظام کی منظوری دے دی-

ذرائع کے مطابق نظام کے فی الفور نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے وزیر خزانہ کی صدارت میں سٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ کی منظوری سے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی، الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسٹ سسٹم سے ذخیرہ شدہ گندم کی شفاف نگرانی ممکن ہوگی۔

فوری ڈیجیٹل اندراج سے ریسیورز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی، کسانوں کو جعلی رسیدوں اور دھوکہ دہی سے تحفظ دیا جا سکے گا، سرکاری و نجی گوداموں کے معیار کی خودکار جانچ پڑتال ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درست اعداد و شمار سامنے آئیں گے، مارکیٹ تک رسائی بہتر بنانے اور لوجسٹکس کے اخراجات میں کمی ہو سکے گی، بینکوں کو فصل پر قرضوں کی منظوری میں آسانی اور شفافیت کا عنصر شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:زمین کی خرید و فروخت کے بہانے ملزمان نے 60سالہ خاتون کو قتل کر دیا