سعودی عرب میں ملک گیر کریک ڈاؤن: 20ہزار سے زائد غیر ملکی شہری گرفتار

Apr 20, 2025 | 18:29:PM

(ویب ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 10 اپریل سے 16 اپریل 2025 کے دوران ملک بھر میں کی گئی مشترکہ سیکیورٹی کارروائیوں میں 20,668 غیر قانونی باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ گرفتاریاں مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے فیلڈ انسپیکشنز کے دوران عمل میں آئیں، کریک ڈاؤن کا ہدف اقامہ، لیبر، اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد تھے۔

گرفتار شدگان میں اقامہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والے 12ہزار 372،سرحدی سیکیورٹی قانون کے خلاف ورزی کرنے والے 4ہزار 750،لیبر قانون کے خلاف ورزی کرنے والے3ہزار566افراد شامل ہیں جبکہ1,264 افراد غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے، جن میں ،61 فیصد ایتھوپیا سے،36 فیصد یمن سےاورباقی دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے ،اس کے علاوہ 93 افراد غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش میں گرفتار ہوئے۔
قانونی کارروائی کے حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے کہ 32ہزار 472  افراد (جن میں 30,038 مرد اور 2,379 خواتین شامل ہیں) پر قانونی عمل جاری ہے،24 ہزار 811 افراد کو سفارت خانوں کے ذریعے سفری دستاویزات کی تیاری کے لیے بھیجا گیا،2,936 افراد کی ٹکٹنگ مکمل کی جا چکی ہے،12,235 افراد کو پہلے ہی ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں27 افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والوں کو پناہ، روزگار یا ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا الزام ہے۔
 سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی افراد کی مدد کرے گا، اسے 15 سال تک قید،10 لاکھ ریال تک جرمانہ اور متعلقہ گاڑی یا جائیداد کی ضبطی کی سزا ہو سکتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 

مزیدخبریں