امریکہ کسی کا نہیں، پاکستانی حکمران غلام ابن غلام ہیں:حافظ نعیم الرحمن

Apr 20, 2025 | 19:32:PM

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں لیکن یہ اُمت سوئی ہوئی نہیں، آج آپ نے فلسطین سے یکجہتی کا پیغام دیا ہے، پاکستان کے حکمران امریکہ کو خدا سمجھتے ہیں۔

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا ہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کرینگے، ہم اگر آج مارچ کی کال دے دے تو کوئی سپاہی یا کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا، یہ پاکستان ہے، ہم پاکستان کا امیج خراب نہیں کرنا چاہتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی لڑائی کوئی تقسیم نہیں، ہمارے حکمران غلام ابن غلام ہیں، ہم چاہتے تو یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، پاکستان کی پولیس اور فوج لوگوں کو روکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گرد اور اسرائیل کی پشت پر ہے، امریکہ افغانستان کے انسانوں کا قاتل ہے، امریکہ دنیا میں حکمرانوں کا تحتہ الٹتا ہے، پاکستان کی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں، اب بہت ہوگیا، بچے کٹ رہے ہیں، ان کی لاشیں مل رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین کی مائیں کہتی ہیں کہ ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ یاد رکھنا امریکہ کسی کا نہیں ہے، امریکہ نہ دوستوں کا ہے اور نہ دشمنوں کا ہے، امریکہ کے نوجوان اپنی ہی حکومت کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں باضمیر لوگ فکس کیساتھ کھڑے ہیں، فلسطین ہمارا تیسرا قبلہ ہے اور یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ہمیں اب متحد ہونا پڑے گا، ہمیں اب اسرائیل کو روکنا پڑے گا,کوئی اور یہ کام کرے یا نہ کرے پاکستان کو یہ کام کرنا پڑے گا.

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کیساتھ ہمارا تعلق کلمے کا ہے، قائدِ اعظم نے فلسطین کی آزادی کی تحریک ساتھ ساتھ چلا رہے تھے،قائدِ اعظم نے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا،کچھ لوگ اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے آئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کون ہے جنہوں نے ان کو اسرائل بھیجا ہے ؟اسرائیل کے طرف بڑھوگے تو تمہیں تباہ و برباد کردیا جائے گا،یہ نفری امریکی سفارت خانے کے حفاظت کیلئے لگاتے ہو، تم امریکہ کو پیغام دیتے ہو کہ ہم غلام ابن غلام ہیں، پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، ہمیں امریکیوں کی غلامی قبول نہیں،حماس ڈیموکریٹک فورس ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے حماس کو اقتدار میں آنے نہیں دیا،فلسطین میں نسل کشی امریکہ کے کہنے پر ہورہی ہے ، پاکستان میں اپوزیشن بھی کوئی کام نہیں کررہی ،جب آپ نے اپنے کام کرنے ہو ں تو آپ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات بھی کرتے ہو، حکومت ہو یا اپوزیشن امریکہ کی طرف جھکاؤ ہوگا تو تباہ کردئیے جاوگے۔

یہ بھی پڑھیں :25 منزلہ عمارت سے گر کر کرشماتی طور پر بچ جانے والی بچی

مزیدخبریں