کہاں کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

Apr 20, 2025 | 19:39:PM
کہاں کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم چترال، دیر ،سوات، کوہستان، شانگلہ ، بٹگرام، بونیر، مہمند، خیبر ، کرم اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں بعدازدوپہرگردآلود ہوائیں چلنےکی توقع  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ہے۔

ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع موسم شدید گرم اور خشک رہنے کے علاوہ با لا ئی اضلاع میں بعد ازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 43، شہید بینظیر آباد، میر پور خا ص اورمیٹھی میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انتباہ : آج( رات) آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر، آٹے کے بعد گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی