آئی پی ایل 10:اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے ہر ا دیا

Apr 20, 2025 | 19:45:PM
آئی پی ایل 10:اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے ہر ا دیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی پی ایل 10 کے دسویں میچ کے دوران اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 128رنز بنائے۔
 اوپننگ بلے باز ٹم سیفرٹ نے 37گیندوں پر 30سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا، سعاد بیگ 17گیندوں پر 20سکور کے دوسرے ٹاپ سکورر رہے، ان کی اننگز میں 4چوکے شامل تھے۔
 خوشدل شاہ نے 23گیندوں پر 17رنز بنائے، جس میں ایک چوکا شامل تھا، عرفان خان نے 5، محمد نبی نے 7، عامر جمیل نے 7 رنز کی اننگز کھیلی، عباس آفریدی نے 3چھکوں، 1چوکے کی مدد سے 9گیندوں پر 24سکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے نعیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2-2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
 اوپننگ بلے بازفرحان نے 1چھکے، 5چوکوں کی مدد سے 18گیندوں پر 30رنز بنائے، اوپننگ بلے باز اعظم خان نے 1چھکے، 3چوکوں کی مدد سے 30گیندوں پر 31رنز کی اننگ کھیلی۔
 شاداب خان نے 2چھکوں، 5چوکوں کی مدد سے 40گیندوں پر 47رنز کی اننگ کھیلی، محمد نواز نے 12گیندوں پر 8رنز بنائے جبکہ محمد شہزاد کوئی سکور نہ کر سکے۔اسلام آباد یونایئٹیڈ کی جانب سے حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

 پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلیں ۔

Caption

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے  کیونکہ وکٹ کی تیاری میں آسٹریلوی مٹی استعمال کی گئی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں  ایک تبدیلی  کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ  کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںِ  ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی