حکومت اپنی سبسڈی، خیرات واپس لے، احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:کسان اتحاد

Apr 20, 2025 | 20:40:PM

(24 نیوز)سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسانوں کو گندم کی فصل کا ریٹ نہیں مل رہا، اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہئے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اُڑایا گیا ہے، کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہئے۔
سربراہ کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے، موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشت کار خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے، کپاس کا کاشت کار بھی رو رہا ہے ، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی ، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا نیا ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف

مزیدخبریں