پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 

Apr 20, 2025 | 20:57:PM

(24نیوز)پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا 5 واں اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا،اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن، پارلیمانی لیڈر  پی پی پنجاب علی حیدر گیلانی، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ شریک ہوئے  جبکہ ن لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ ،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان،سینئروزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی، نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے،اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور ودیگر افسران نے شرکت کی۔

کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے،اجلاس میں اب تک پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں کوآرڈینیشن کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت  ہوئی۔

مزیدخبریں