کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی

Apr 20, 2025 | 21:20:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن میں اضافے کے سبب ہونے والی ٹرالنگ پر رد عمل دیتے ہوئے وزن بڑھانے کی وجہ بھی بتادی۔

کومل میر نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور سب سے پہلے ریئلٹی شو 'مس ویٹ پاکستان' میں حصہ لیتی نظر آئیں، اگرچہ وہ یہ مقابلہ جیتنےمیں ناکام رہیں لیکن ان کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ سب کی نظروں میں آگیا۔

ماڈلنگ میں کریئر بنانے کا سفر طے کرنے والی کومل میر کو اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی پیشکش ہوئی تو انہوں نے منع نہ کیا اور اپنے اس ہیڈن ٹیلنٹ کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کیلئے مصروف ہوگئیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں 'عہدِ وفا'، 'ریشم گلی کی حسنہ'، 'وفا بے مول'، 'بادشاہ بیگم، 'قلندر'، 'راہِ جنون' اور 'تیرے آنے سے' شامل ہیں۔

کومل میر اپنے جسمانی تغیرات کے باعث خبروں میں ہیں۔ ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذرائع سے وزن بڑھایا ہے جس کے نتیجے میں ان کا چہرہ کافی بدل گیا ہے یا پھر انہوں نے وزن بڑھانے کے ساتھ چہرے میں فلرز لگوائے ہیں۔

اداکارہ ٹرولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی دکھ رہی ہیں۔

کومل میر نے احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس ہی تنازع کے حوالے سے پوچھے جانے پر کہا کہ 'مجھے نہیں پتہ جب میں دبلی پتلی تھی تو سب مجھے اس وجہ سے ٹرول کرتے تھے اور اب میں نے اپنا وزن بڑھا لیا تو لوگ اس وجہ سے مجھے ٹرول کر رہے ہیں، لوگ کسی حال میں خوش نہیں رہتے۔'

 
 
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں موٹی ہو گئی ہوں میں نے صرف چھ کے جی وزن بڑھایا ہے ہاں لیکن یہ ضرور ہے کہ میں نے بہت کم وقت میں وزن بڑھایا اس لیے لوگ حیرت میں چلے گئے ہیں۔'

اور ان کی شاید کیا کہ انہوں نے اپنے وزن میں اضافہ ایک کریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کیا ہے لیکن اب وہ پروجیکٹ ملتوی ہوگیا ہے، پر پروجیکٹ والوں نے مجھے ایک سے ڈیڑھ مہینہ دیا تھا وزن بڑھانے کے لیے، مجھے ویسے بھی اپنا وزن بڑھانا تھا لیکن جب ٹارگٹ مل گیا ہے تو زیادہ دل لگا کر یہ کام کر لیا، اور میں نے پاگلوں کی طرح کھانا شروع کر دیا۔'

مزیدخبریں