اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا،امن مشنز میں کردار کو سراہا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) اقوام متحدہ(یو این) کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے امن مشنز میں فعال کردار اور مسلسل تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں انہوں نے یو این پولیس (United Nations Police) کی قیادت کرنے والے پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان کا تعاون اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
پیغام میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ اقوام متحدہ کی اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کویت میں رجسٹرڈ خیراتی اداروں پر آن لائن فنڈ ریزنگ پر پابندی عائد