انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی

Apr 20, 2025 | 22:42:PM
انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز" (Doctors Without Borders) کی رپورٹ شیئر کی، جس میں غزہ کی صورتحال کو " فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر" قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں کے شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے۔امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے، فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔

اس پوسٹ میں خبردار کیا گیا کہ اسرائیل کے حملے نہ صرف عام شہریوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ غزہ میں امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 51,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے الزامات پر عالمی عدالت انصاف (ICJ) میں مقدمہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی