(24نیوز)شکر گڑھ کے نواحی گائوں سلطان پورہ میں فیاض کا اپنے پڑوسی سے جھگڑا ہو گیا، مخالفین نے راستے سے گزرنے والےہمسائے کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں معمولی جھگڑے پر پڑوسی نے فائرنگ کر کے اپنے ہمسائے کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا۔ شکرگڑھ کے نواحی گاؤں سلطان پور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز کے ماموں فیاض کا اپنے پڑوسی سے جانور کی رسی کھولنے پر جھگڑا ہوا جس میں فیاض خان زخمی ہو کر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کا غصہ اس پر بھی ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں راستے سے گزرنے والے 10 سالہ شہیر اور 17 سالہ شہروز پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء نے کچہری چوک پر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے خاتون سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پھر متاثرین احتجاج ختم کر کے اپنے مقتولین کی تدفین کے لیے اپنے آبائی علاقے سلطان پور روانہ ہو گئے۔