کسی سے دشمنی نہیں لیکن مداخلت برداشت نہیں کرینگے: طالبان

Aug 20, 2021 | 10:28:AM
کسی سے دشمنی نہیں لیکن مداخلت برداشت نہیں کرینگے: طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  ہم چاہتے کہ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات ہوں لیکن کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان عوام طالبان کے ساتھ مل کر کام کریں اور کثیر الجہتی نظام بنانے میں طالبان کی مدد کریں۔ترجمان طالبان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ طالبان کسی بھی ملک کے خلاف دشمنی کے جذبات نہیں رکھتے اور چاہتے ہیں کہ کوئی بھی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر مداخلت ہوئی تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانوں نے تین صدیوں میں تین عالمی طاقتوں کو شکست دی۔
 یہ بھی پڑھیں:    چین اور روس طالبان کے حق میں بول پڑے