(مانیٹرنگ ڈیسک ) کابل سے مسافروں کو لانے والے طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہو گئی ، دوسرا شخص افغانستان فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ذکی انواری تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ذکی انواری وہ دوسرا شخص تھا جو گزشتہ پیر کو کابل ہوائی اڈے سے امریکی طیارے کے باہر لٹکا اور کچھ دوری کے بعد گر کر ہلاک ہو گیا۔جنرل سپورٹس اتھارٹی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار طالبان کے کابل پر کنڑول کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کابل ہوائی اڈے پر جمع ہو گئی تھی جن کی کوشش تھی کہ جہازوں میں سوار ہو کر افغانستان سے نکل جائیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جہاز سی 17 میں چھ سو سے زائد افراد سوار ہو کر افغانستان سے نکل آئے تھے جبکہ کچھ افراد جہا زکے باہر لٹک گئے تھے جو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر ہلاک ہو گئے۔
اس سے قبل امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک ڈاکٹر تھا جس کی شناخت محمد فدا کے نام سے کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سنتھیا رچی کا ہوش میں آنے کے بعدسنسنی خیز بیان سامنے آ گیا