ہسپتال انتظامیہ فنڈز لیتے ہیں مگر علاج نہیں کرتے،نشاء راو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خواجہ سرا کی جانب سے انڈس ہسپتال پر علاج سے منع کرنے کا الزام ۔
نشاء راو مریض کے ہمراہ فلاحی ادارے انڈس ہسپتال پہنچی تو انتظامیہ نے علاج کرنے سے منع کردیا وجہ پوچھنے پر ہسپتال انتظامیہ آپے سے باہر ہوگئی ، نشاء راو نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے انتہائی بدتمیزی کی، مددگار 15 کو کال کر کے مدد لی گئی ، ہسپتال انتظامیہ فنڈز لیتے ہیں مگر علاج نہیں دے رہے ہیں۔
نشاء راو نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کرتی ہوں کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے ، کیا خواجہ سرا انسان نہیں ہیں ، دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انڈس ہسپتال انتظامیہ واقعے سے بے خبر ہے، متعلقہ اسٹاف سے پوچھ گچھ کر کے واقعہ سے متعلق تفصیلات جمع کر کے موقف دے سکتے ہیں،کئی خواجہ سراؤں کا علاج کر چکے ہیں پہلے کبھی ایسی شکایت نہیں ملی ۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم لیوی کی مد 100 ارب روپے کا شارٹ فال