(مانیٹرنگ ڈیسک ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں زیرِ حراست 20 افراد کو تفتیش کے لئے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو مینارِ پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تمام افراد کی تصاویر حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئی ہیں، تصاویرکو شناخت کے لئے نادرا بھجوایا گیا ہے۔لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس کو ان زیرِ حراست افراد کی شناخت کے لئے نادرا کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نادرا کی رپورٹ آج پولیس کو موصول ہو جائے گی، رپورٹ کے بعد ملزمان کو متاثرہ لڑکی سے بھی شناخت کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونیوالا دوسرا شخص معروف کھلاڑی نکلا
واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔
سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سنتھیا رچی کا ہوش میں آنے کے بعدسنسنی خیز بیان سامنے آ گیا