تاجروں کومطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔۔شوکت ترین

Aug 20, 2021 | 12:41:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ  فیڈر ل بور ڈ آف ریو نیو(ایف بی آر)کی جانب سے تاجر برادری کو ہر اساں نہ کئے جانے کی یقین دہانی کراتاہوں، تاجروں کومطمئن کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، ہم نے جووعدے کئے ہیں ان کی پاسداری کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے ریونیو میں اضافہ ہورہاہے، ٹیکس کادائرہ کار بڑھانے کیلئے مختلف ذرائع سے معلومات لی ہیں اورذرائع سے لوگوں کا ڈیٹااکٹھاکررہے ہیں، رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ افراد کابھی ڈیٹااکٹھاکیاجارہا جس کے لئے بجلی کے بلوں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ کسی بھی شخص کے ذرائع آمدن کی جانچ پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائیں گے جبکہ ٹیکس نادہندگان کوٹیکس اداکرنے کی یاددہانی کرائی جائے گی۔

  وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز اورہراساں کئے جانے کااقدام درست نہیں ہے اور اسی لئے بو رڈآف ریونیو کوٹیکس دہندگان کوہراساں کرنے سے روک دیاگیاہے جبکہ ٹیکس دہندگان کیلئے مزیدآسانیاں پیداکررہے ہیں، معاشی پالیسیاں بہترہوں گی توتاجرسرمایہ کاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      پیٹرولیم لیوی کی مد 100 ارب روپے کا شارٹ فال

مزیدخبریں