حکومت بنانے کیلئے طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے،برطانوی آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ طالبان کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے، انہیں ایک موقع دیناہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی آرمی چیف کے بیان کےبعد نئی بحث چھڑ گئی، جہاں قانون ساز، صحافی اور دیگر افراد کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے اور آرمی چیف کے اندازے کو غلط قرار دیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں حکومت بنانے کے لیے طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے، ہوسکتا ہےکہ طالبان اس مرتبہ ایک مناسب انداز میں سامنے آئیں۔جنرل نک کارٹر نے کہا کہ وہ طالبان وفد سے ملاقات کرنے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی رابطے میں ہیں۔
Why is Nick Carter describing the Taliban as if they'r the Dukes of Hazzard. https://t.co/WEP8Eg5LMR
— Richard Chambers (@newschambers) August 19, 2021
برطانوی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہے، ہمیں اپنے اعصاب قابو میں رکھنا ہیں اور طالبان کو حکومت سازی کے لیے ایک موقع دینا ہے، ہمیں طالبان کو اپنی حکومتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 کی دہائی کے طالبان یاد ہیں مگر ممکن ہےکہ یہ ان سے مختلف ہوں۔