(ویب ڈیسک)شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں ”سپائیلرز “کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی افغانستان مین خونریزی نہیں چاہتا ، ہمیں احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں سپائیلرز کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سب چاہتے ہیں طالبان اور سابق حکمران مل کر ایسا سیاسی ڈھانچہ بنائیں جس میں سب شامل ہوں ، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز سے کیسے نمٹتیں ہیں ، افغانستان سے پر امن انخلاءکے حامی ہیں ،پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان آئے افغان وفد کی وزیر اعظم اور مجھ سے ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا، کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات سے رابطے ہو رہے ہیں ،افغان عوام امن چاہتے ہیں، سب امن کے خواہاں ہیں ، دنیا دیکھنا چاہتی ہے کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا عمل بھی کرتے ہیں ، دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، جو افغانستان میں بد امنی کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت بنانے کیلئے طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے،برطانوی آرمی چیف