کابل ائیرپورٹ پر دردناک مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ائیر پورٹ کے اندر اور اطراف میں 12افراد جاں بحق ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افرا تفری کا عالم ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کے لیے ائیرپورٹ کا رخ کررہی ہے۔اتوار سے اب تک کابل ائیر پورٹ کے اندر اور اطراف میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کہیں سڑکوں پر گاڑیوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے تو کہیں کابل ائیرپورٹ پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ایسے میں افغان اردو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ہجوم میں گھرے والد کو شیر خوار بچوں کو فوجیوں کے حوالے کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
کابل ائیرپورٹ سے دردناک مناظر
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 19, 2021
افغان والدین اپنے شیرخوار بچوں کو آگے حوالے کر رہے ہیں کہ کسی طریقے سے وہ ملک سے نکل سکیں pic.twitter.com/AuhvFbyU7q
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک فوجی اہلکار خاردار تاروں کے اوپر سے بے دردی کے ساتھ روتے بلکتے شیر خوار بچے کو اوپر کھینچ رہا ہے۔دوسری جانب سے برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں بھی کابل ائیر پورٹ کے ایک ایسے ہی دردناک منظر کو عکس بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ آگئی