(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ائیر پورٹ کے اندر اور اطراف میں 12افراد جاں بحق ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے افرا تفری کا عالم ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کے لیے ائیرپورٹ کا رخ کررہی ہے۔اتوار سے اب تک کابل ائیر پورٹ کے اندر اور اطراف میں 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کہیں سڑکوں پر گاڑیوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے تو کہیں کابل ائیرپورٹ پر لوگوں کا ہجوم ہے۔ایسے میں افغان اردو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ہجوم میں گھرے والد کو شیر خوار بچوں کو فوجیوں کے حوالے کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک فوجی اہلکار خاردار تاروں کے اوپر سے بے دردی کے ساتھ روتے بلکتے شیر خوار بچے کو اوپر کھینچ رہا ہے۔دوسری جانب سے برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں بھی کابل ائیر پورٹ کے ایک ایسے ہی دردناک منظر کو عکس بند کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ آگئی