؎(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار آر بالکی اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ ایک اور فلم بنانے جا رہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے امیتابھ بچن کے ساتھ فلموں ’بوم‘ ’ سرکار‘ اور ٹھگز آف ہندوستان میں کام کیا ہے۔کترینہ ایک بار پھر امیتابھ کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کو آر بالکی کی آنے والی فلم کے لیے سائن کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ہیروئن پر مرکوز ہوگی۔آر بالکی اور امیتابھ کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں۔آر بالکی اور امیتابھ بچن نے’ چینی کم‘ ، ’پا ‘اور شمیتابھ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹھی ڈانس شو کے سیٹ پررو پڑیں۔۔ وجہ کیا بنی ؟