200 کروڑ والی فلم میں شاہ رخ کیساتھ کونسی ہیروئن  کو کاسٹ کیا گیا ۔۔جانئے

Aug 20, 2021 | 18:24:PM

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا سپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ 200 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی فلم میں کام کرینگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں اداکار شاہ رخ خان یش راج بینر تلے بننے والی فلم’ پٹھان‘ میں کام کر رہے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ’ پٹھان‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان فلمساز ایٹلی کی تھرلر فلم شروع کریں گے۔200 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس تھرلر فلم میں ملک بھر سے فنکار سائن کئے جا رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق  فلمساز ایٹلی کی اس فلم میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اہم کردار میں نظر آئیں گی جن کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ نین تارا کے بعد شاہ رخ خان کی فلم میں ثانیہ ملہوترا کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کس کی فلم میں دوبارہ اکھٹے نظر آئینگے۔۔؟

مزیدخبریں