یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Aug 20, 2021 | 19:30:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک )مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کے ساتھ 400 سے زائد لوگوں کی دست درازی اور تشددکا نشانہ بنانے کے واقعہ کے بعد ایک اور افسوسناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع کر دیاہے جس میں ایک نوجوان لڑکے نے رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کی کہ صارفین غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان شاہراہ ہلڑ بازی کر رہے ہیں اوراسی دوران چنگچی رکشے میں لڑکیاں بیٹھی ہیں ، اتنی دیر میں ایک نوجوان دھڑام سے رکشے پر آکر چھلانگ لگا تاہے ، اس صورتحال سے لڑکی اچانک شدید پریشان ہو جاتی ہے ، اس دوران کیمرے سے ویڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینارپاکستان واقعہ، متاثرہ خاتون سے متعلق مزید انکشافات
معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ اس کے بعد کئی دیگر نوجوان بھی رکشے کی جانب بڑھے لیکن رکشے میں بیٹھی دوسری لڑکی نے ہمت دکھاتے ہوئے اپنی جوتی اتار لی اور ان کی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کرتی رہی۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے واضح طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ویڈیو کس شہر اور مقام کی ہے تاہم ممکنہ طور پر یہ واقعہ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں پیش آیا۔وائرل ویڈیو پر عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور فوری طور پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ آگئی

مزیدخبریں