طالبان افغانستان کرکٹ بورڈ کےدفتر میں اسلحے سمیت داخل۔۔۔تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کا کابل میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ ۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نےکابل میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس دفتر کا دورہ کیا ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کا وفد اسلحے سمیت کرکٹ بورڈ کے دفتر میں بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ افغانستان کے سابق سپنر عبداللہ مزا ری بھی شامل ہیں۔
Islamic Emirates Taliban have arrived in Afghanistan Cricket Board headquarters in Kabul accompanying by former national cricketer #AbdullahMazari too.#AFGvPAK pic.twitter.com/8uc7ix00I9
— M.ibrahim Momand (@IbrahimReporter) August 19, 2021
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان پر قبضے کے بعد اب طالبان نے وہاں کے کرکٹ بورڈ کے دفتر پر بھی کنٹرول کرلیا ہے۔ عبداللہ مزاری بائیں ہاتھ کے سپنر ہیں اور انہوں نے افغانستان کے لئے دو ون ڈے میچ بھی کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کھلاڑی 21 فرسٹ کلاس میچ اور 13 ٹی-20 مقابلے بھی کھیل چکا ہے۔ واضح رہے کہ عبداللہ مزاری کابل ایگلز کے کھلاڑی رہ چکے ہیں، جو شپاگیزہ ٹی-20 لیگ کی ٹیم ہے۔ راشد خان بھی عبداللہ مزاری کے ساتھ کابل ایگرلز کے لئے میچ کھیل چکے ہیں۔
عبداللہ مزاری اور راشد خان کی تصویر
افغانستان کی ٹیم نے بہت زیادہ محنت کرکے ٹیسٹ ٹیم کا رتبہ حاصل کیا ہے۔ اور راشد خان اور مجیب الرحمن جیسے سپنر پوری دنیا میں اپنی گیند بازی کا کمال دکھا چکے ہیں، لیکن اب طالبان کے اقتدار میں آنے سے افغان کرکٹ ٹیم کا کیا ہوگا، اس حوالے سے میڈیا مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او حامد شنواری کا دعویٰ ہے کہ طالبان سے افغانی کرکٹروں اور ان کی فیملی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شنواری نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور ٹیم ٹی-20 عالمی کپ میں حصہ لے گی۔ یہی نہیں افغانستان کرکٹ بورڈ 10 سے 25 ستمبر تک شاپاگیزہ کرکٹ لیگ کو منعقد کرنے کا دعویٰ بھی کر رہا ہے۔ ان دنوں افغانستان کے اہم کھلاڑی انگلینڈ میں ’دی ہنڈریڈ’ ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے اور اب وہ دبئی میں آئی پی ایل میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق انگلش بیٹسمین نک کامپٹن نے کوہلی کو سب سے بدزبان قرار دے دیا