(24 نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائے اور درپیش صورتحال پرغورکیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا ہے کہ قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی اور گہرائی سے سنجیدہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ۔کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ۔قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان افغانستان کرکٹ بورڈ کے دفتر میں اسلحے سمیت داخل ۔۔۔ تصویر وائرل