حکومت نے سکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ حکومت نے صوبے میں تمام سکولز مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے کاشتکار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے ، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا لہٰذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام سکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سکولز نہیں کھول سکتے، 30 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اور والدین سمیت دیگر سٹاف اپنی کورونا ویکسی نیشن مکمل کروائیں۔
دوسری جانب سکول ایک ہفتے بندرکھنے کے اعلان پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا اجلاس ہواجس میں نجی سکولوں کی تمام نمائندہ تنظیموں کی اجلاس میں شرکت کی، ایسوسی ایشنز نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے،اجلاس میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے احتجاج پر غورکیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کافیصلہ، آخری تاریخ کا اعلان