راولپنڈی:لیڈی ڈاکٹر نے دوران ڈلیوری بچے کی گردن کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی کے پرائیویٹ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر نے پیدائش کے دوران کمسن بچے کی گردن کاٹ ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ حاملہ خاتون کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے گزشتہ رات راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نائلہ نے دوران ڈلیوری کمسن بچے کی گردن ہی کاٹ ڈالی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان پر قانونی کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ بھی ڈالا گیا۔
متاثرہ شہری کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو آگاہ کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم لیڈی ڈاکٹر ہسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی،لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان افغانستان کرکٹ بورڈ کے دفتر میں اسلحے سمیت داخل ۔۔۔ تصویر وائرل