فوٹیج میں نظرآنیوالا ملزم کسی صورت نہیں بچ سکے گا: فیاض الحسن چوہان کا نئی ویڈیو پر ردعمل

Aug 20, 2021 | 20:41:PM

(24 نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے رکشے میں خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر کہاہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم کسی بھی صورت نہیں بچ سکے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسی شرمناک حرکت کرنے والا بچ کر نہیں جائے گا، اس قسم کے شیطان اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ضرور آتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک واقعے میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی گئی ہیں، کچھ لوگوں کا تعلق کے پی، جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تھا وہ لاہور سے بھاگ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں