اسلام آباد (24 نیوز) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد جمعہ کی صبح نجی دورے پر 15 روز کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس عمر عطاءبندیال نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطاءبندیال سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔جسٹس عمر عطاءبندیال کی بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب میں ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاءسمیت لاءافسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھی:افغان صورتحال، پاکستان دنیا بھر کے رہنماؤں سے رابطے میں ہے:ترجمان دفتر خارجہ