(24 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی گریٹر اقبال پارک میں ہراسانی واقعہ کی وکالت کرنے والوں پر برس پڑے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے رکشے میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا " ان کا جرم کیا تھا ؟ ان کے سر پر تو حجاب بھی تھا ، شرم کرو درندوں کی وکالت کرنے والو۔
"خیال رہے کہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مینار پاکستان پر ہجوم کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرنے والی عائشہ اکرم کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں ہراسانی کا سامنا کرنے والی خواتین کی یہ ویڈیو سامنے آگئی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ رکشے میں بیٹھی ان خواتین نے ایسا کون سا کام کیا تھا جس پر انہیں ہراساں کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر خواتین کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی