دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا  لئے

Aug 20, 2021 | 22:59:PM
دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا  لئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان  کھیلے جانیوالی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے  میچ  میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے  وقفے  کے بعد 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان  پر 145رنز بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کھلاڑی اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 2 رنز پر  پاکستان کے 3 بیٹسمین پویلین چلے گئے ۔پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رنز بنا کر  کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے،جس کے بعد اظہر علی کوئی رن اسکور کیے بغیر  پویلین لوٹ گئے جبکہ  عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کھانے کے وقفے پر پاکستانی  کپتان بابر اعظم نے 65  اور فواد عالم نے 67رنز  بنائے تھے ۔ میچ شروع ہونے سے قبل  کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہم ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی  ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیر کی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:  طالبان  افغانستان کرکٹ بورڈ کےدفتر  میں اسلحے سمیت داخل۔۔۔تصویر وائرل