افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا: جوبائیڈن 

Aug 20, 2021 | 23:32:PM
افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا: جوبائیڈن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ افغانستان سے انخلا تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا،کابل ایئرپورٹ سے ہنگامی انخلا کے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
وائٹ ہاﺅس سے ٹی وی خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہاکہ دوحہ اور افغانستان میں موجود طالبان رہنماﺅں سے رابطے میں ہیں، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو پنپنے نہ دینے کی صلاحیت ہے ۔
جوبائیڈن نے کہاکہ افغانستان سے تمام امریکی شہریوں اور امریکا کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو نکالنے کا عزم ہے،کابل سے انخلا مشکل ترین ایئر لفٹ آپریشن تھا،امریکی فورسز نے 14 اگست سے ابتک 13 ہزار لوگوں کا افغانستان سے انخلا کرایا۔
امریکی صدر نے کہاکہ ہمارا مقصد افغانستان سے القاعدہ کا خاتمہ تھا،یہ مقصد حاصل ہوچکا ہے اس لئے افغانستان میں ٹھہرے رہنا کی ضرورت نہیں ، نیٹو سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ افغانستان کی صورتحال سے امریکا کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی،امریکی حکومت کے تعاون سے ہزاروں دیگر افراد نجی چارٹر طیاروں سے انخلا کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ائیرپورٹ پر دردناک مناظر