فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے کرتوت ٹھیک کر لیتا تو کوئی تنقید نہ کرتا، لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن اپنے کرتوت ٹھیک کر لیتا تو کوئ تنقید نہ کرتا لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو امپورٹدحکومت کی سب کمیٹی کی کے لیول پر لے آئے ہیں جب تک ان کو نہیں نکالیں گے ادارے کی حیثیت بحال نہیں ہو سکتی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 20, 2022
سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو امپورٹد حکومت کی سب کمیٹی کے لیول پر لے آئے ہیں، جب تک ان کو نہیں نکالیں گے ادارے کی حیثیت بحال نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری، 30 اگست کو طلب
خیال رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے اور 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔