(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے،والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،مل جل کر اس وائرس کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پولیو فری پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی پولیو کے کیسز ہیں جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک اجتماعی مشن کے طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے۔ والدین سے اپیل ہے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اچانک سیلاب کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں تک رسائی تقریباً منقطع ہونے کی وجہ سے انسداد پولیو مہم مزید چیلنجنگ بن گئی ہے، ہمارے عالمی شراکت داروں، خاص طور پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کیلئے ان کا مشکور ہوں۔