تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نيب کے شکنجے میں

Aug 20, 2022 | 10:41:AM

 (24 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد نيب کے ریڈار پر آگئے۔ قومی احتساب بیورو نے ایف ڈی اے سے حافظ ممتاز احمد اور انکی اہلیہ کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

 ایف ڈی اے اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے نيب نے ایف ڈی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔ نيب لاہور نے سیکشن 27 کے تحت حافظ ممتاز احمد کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ مانگا۔

 23 اگست تک حافظ ممتاز احمد کے نام پراپرٹی کے ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ اینڈ ویری فیکیشن نيب لاہو رانیلہ ارم نے ریکارڈ مانگا۔

نیب لاہور نے کہا ہے کہ رہائشی، کمرشل، خرید و فروخت کی جانے والی پراپرٹیز کا ریکارڈ دیا جائے، حافظ ممتاز احمد اور ان کی اہلیہ کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔

 خیال رہے حافظ ممتاز پی پی 105 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں