شہباز گل سے زیادتی کا معا ملہ : رانا ثنا اللہ کا بڑا بیا ن آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شہبازگل سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ، عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ جنسی زیادتی ہوئی ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نےکوئی زیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے پمز اسپتال یا ریڈزون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، شہباز گل کو توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گِل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
تمام تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہےکہ جنسی زیادتی سمیت گِل کو ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایاگیااور وہ بھی ایسےبھیانک طریقےسےکہ جسکاموازنہ تک ممکن نہیں۔اسےتوڑنےکیلئےاسکی بدترین تضحیک کی گئی۔ مجھےاب مکمل تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔اسلام آباد پولیس کامؤقف ہےکہ اس pic.twitter.com/wd3BX8oxkE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022