(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے اعلان کیاہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جاکر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پورے حلقے کا دورہ کیا، عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکر حلقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا, قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے،عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔