بھارتی اداکارہ کی انوکھی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار انوکھے کام کرنے میں شہرت رکھتے ہیں ۔ایک اور اداکارہ نے انوکھا کام کردیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈراموں ’پوترا رشتہ‘ اور ’دیا اور باتی ہم‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ کنشکا سونی نے سوشل میڈیا پر خود سے اپنی شادی سے متعلق بتایا جسے جان کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔
کنشکا سونی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے منگل سوتر اور سندور پہن رکھا ہے، کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی کے تمام خواب پورے ہو گئے ، میں نے اس شخص سے شادی کر لی ہے جسے میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں یعنی میں خود، یہ تمام سوالوں کا جواب ہے کہ اب مجھے کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے۔
بھارتی اداکارہ کنشکا سونی نے لکھا کہ میں اکیلی بہت خوش ہوں اور میرے ساتھ میرا گٹار بھی ہے۔اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اس نے تفصیل بتائی ہے۔
View this post on Instagram