ن لیگی رہنماؤں کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Aug 20, 2022 | 11:57:AM

(24نیوز) 12 ن لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں وہ حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کئے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے ن  لیگی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزموں کیخلاف مقدمات ہیں اور وہ پیش نہیں ہو رہے، تفتیش مکمل کرنی ہے، اجازت دی جائے۔


 

مزیدخبریں