شہباز گل کیس: اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہباز گل کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز گل سے زیادتی کا معا ملہ : رانا ثنا اللہ کا بڑا بیا ن آگیا
متفرق درخواست کے ذریعے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا کل کا عدالتی حکم بھی متفرق درخواست کے ذریعے جمع کروایا گیا ہے۔
دوسری جانب 25 مئی کا لانگ مارچ روکنے والے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اختیارات سے تجاوز پر ملوث ایس ایچ اوز کے بیان قلمبند ہونگے۔
ایس ایچ اوز کیخلاف مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا ملوث ایس ایچ اوز کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ ہے۔ 25 مئی کے ایکشن میں ملوث ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کوہٹایا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران کیخلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا کہا گیا تھا۔ مقدمات درج نہ ہونے پر افسران کیخلاف محکمانہ انکوائری شروع ہوئی۔ یاد رہے کہ ایس ایچ اوز نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔