یورپ: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

Aug 20, 2022 | 13:06:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے مختف ممالک میں شدید بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اٹلی، آسٹریا اور فرانس ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، موسلا دھار بارش اور ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامناہے۔

یہ بھی پڑھیے: مصرکے گرجا گھر میں خوفناک آتشزدگی، 41 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
کورسیکا میں 224 کلومیٹر فی گھنٹہ (140 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیئے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی وارننگ بھی جاری کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں