سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کی منظور کردہ سمریوں پر عمل روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب کے تمام محکموں نے سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کی منظور کردہ سمریوں پر عمل روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
محکمہ جات نے یہ سمریاں نئے وزیر اعلی کو منظوری کے لئے ارسال کر دی۔ کیبنیٹ ونگ نے سابق کابینہ کی منظور کردہ سمریاں نئی کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ ونگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کابینہ کی منظوری کردہ تمام سمریاں دوبارہ نئی کابینہ سے منظور کروائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ کابینہ نے سمریوں کی منظوری دیدی تو ان پر عملدرآمد ہوگا، بصورت دیگر وہ سمریاں داخل دفتر کر دی جائیں گی۔