تشدد کی شکار لڑکی کا نیابیان سامنے آگیا

Aug 20, 2022 | 15:18:PM

(ویب ڈیسک)شادی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنائے جانیوالی لڑکی کا بیان سامنے آگیا جس میں اس نے چند مزید انکشافات کیے ہیں۔

متاثر لڑکی خدیجہ نے یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کے بعد بنائی جس میں کہا جارہا تھا کہ خدیجہ اور اس کے گھر والوں نے ملزم شیخ دانش سے صلح کرلی ہے۔ صبح سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے کہ ہم نے ان مجرموں سے صلح کر لی ہے، میں نے اس مجرم خاندان سے کوئی صلح نہیں کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل نیوز جعلی ہے، میں تاحال یہ کیس لڑرہی ہوں اور اپنے مؤقف پر قائم ہوں، میں چاہتی ہوں کہ آپ سب میرا ساتھ دیں، ہم انشاءاللّٰہ ان مجرموں کو ضرور سزا دلوائیں گے، ہم نے ان سے کوئی صلح نہیں کی ہے۔

ضرور پڑھیں :شادی سے انکار پر لڑکی سے شرمناک حرکت
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھاکہ صلح سے متعلق وائرل ویڈیو پرانی ہے جو کہ مجھ سے انا  شیخ نے بنوائی تھی، مجھے اس وقت بھی معلوم نہیں تھا کہ مجھ سے یہ ویڈیو کیوں بنوائی جا رہی ہے۔

یاد رہےفیصل آباد میں شادی کی تجویز کو ٹھکرانے پر مبینہ طور پر شیخ دانش   نے میڈیکل کی طالبہ خدیجہ محمود کو گھر سے اغوا  کیا ا اور اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اس ساری کارروائی میں شیخ دانش اور اس کی بیٹی ،بیوی شامل تھے۔

واضح رہے گزشتہ کئی روز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے،سوشل میڈیا صارفین ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں تو شیخ دانش کے کردار کو بے نقاب بھی کررہے ہیں۔ ۔

مزیدخبریں